پاکستان تحریک انصاف سے مسلسل ناراض اور نالاں رہنے والے ایم این اے اور اینکر پرسن عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا اس کے بعد اب مزید اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مزید 2 ایم این ایز بھی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں
بلاول بھٹو نے 2018 میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹوں پر الیکشن لڑا ضرور تھا لیکن وہ قومی اسمبلی ایک نشست پر ہی کامیاب ہو پائے تھے۔ انہیں خیبر پختونخوا سے مالاکنڈ اور سندھ سے کراچی کی نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کراچی میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے گڑھ این سے 246 لیاری سے الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں یہاں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالشکور شاد نے شکست دے دی تھی۔ اس حلقے میں بلاول بھٹو زرداری تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ جیتنے والے امیدوار کو 52 ہزار 750 ، دوسرے نمبر پر آنے والے کالعدم ٹی ایل پی کے احمد بخش کو 42 ہزار 345 جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو 39 ہزار 325 ووٹ ملے تھے۔
اب اطلاعات ہیں کہ شائید عبد الشکور بھی قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیں گے مگر ابھی تک ان کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی اور یہ عامت لیاقت کے دل کی خواہش بھی ہوسکتی ہے