پاکستان کے مشہور اور قابل عزت عالم دین مولانا طارق جمیل کی دوسری شادی کی خبریں میڈیا پر زورو شور سے چل رہی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مولانا کی اپنی پہلی اہلیہ سے علہدگی ہوگئی ہے اور ان میں شدید لڑائی جھگڑا بھی ہوا ہے
اس معاملے کو حقیقت کارنگ دینے کے لیے مولانا کی تصاویر بھی ایڈیٹنگ کے بعد شائع کردی گئی ہیں مگر یہ سب ان کے حاسدین اور ناقدین کی شرارت ہے مولانا طارق جمیل نے ایسےبیہودہ باتیں پھیلانے والوں کے لیےبھی دعا کی ہے کہ رب العزت انہیں ہدایت عطا فرمائے اور کہا کہ ان کا دوسری شادی کرنے کا قطعئی کوئی ارادہ نہیں