پچھلے دو سالوں سے یہ رواج بن چکا ہے کہ ہر مہینے کوئی نہ کوئی ایسی ویڈیو سامنے آ جاتی ہے جس میں کوئی مشہور شخصیت برہنہ حالت میں کسی برے فعل میں ملوث پائی جاتی ہے۔
اب تک مختلف اداکارائیں ،دیگر انڈسٹری اور سیاسی پس منظر کے لوگ اس میں سامنے آ چکے ہیں۔
یہ سامنے آنے والی ویڈیوز کبھی تو گھروں میں بنی ہوئی ہوتی ہیں ، کبھی وٹس ایپ کے ذریعے کسی کو بھیجی گئی ہوتی ہیں یا کسی ہوٹل میں خفیہ کیمروں کے ذریعے بنائی گئی ہوتی ہیں۔
اسی طرح کی ایک ویڈیو جس میں بظاہر سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مختلف لڑکیوں کے ساتھ بد فعلی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں کمروں کی شباہت آواری ہوٹل کے کمروں جیسی دیکھی جا سکتی ہے۔
آواری ٹاورزہوٹل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ہوٹل کے کمروں میں جاسوس کیمروں کی موجودگی کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم اپنے گاہکوں کی رازداری کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔
آواری فیملی ،ہوٹل اور ٹیم کے ارکان نے واضح کیا ہے کہ ان کے علم میں کمروں میں کوئی پوشیدہ کیمرے نہیں رکھے گئے ہیں۔
یہ بیان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیرعمر کی چند ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کئی گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔
فی الحال کسی قسم کی فرانزک تصدیق نہیں ہوئی ہے جس سے ثابت ہوکہ یہ ویڈیوز واقعی محمد زبیر کی ہیں۔
ویڈیوزمیں ایک ہی مرد کو مختلف خواتین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ویڈیو میں نظر آنے والے کمرے اور آواری ٹاورز کے کمروں کے درمیان مماثلت کی نشاندہی کی۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے زبیرعمر کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے ٹویٹس کیں لیکن بیشترنے فوٹیج کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ سابق گورنر سندھ کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔
تاہم ، آواری ٹاورزکی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرواقعی کوئی ویڈیو ان کے ہوٹل میں خفیہ طورپر فلمائی گئی ہے تو ایسا کرنا غیر قانونی ہے جو ان کے علم میں نہیں تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ، ‘اگر کسی کمرے میں کیمرے سے ایسی کوئی چیز پکڑی گئی ہے تو یہ کیمرہ غیر قانونی طور پررکھا گیا جوہمارے علم میں نہیں تھا اور ایسا ہماری رضامندی سے نہیں کیا گیا۔
آواری جاسوسی کو فروغ نہیں دیتا اور نہ ہی اپنے مہمانوں یا گاہکوں کی رازداری پرسمجھوتہ کرتا ہے’۔
دوسری جانب محمد زبیر نے ویڈیوزکی تردید کرتے ہوئے انہیں “جعلی اور ڈاکٹریٹ” قرار دیا۔
پیرکی صبح اپنی ٹویٹ میں سابق گورنرسندھ نے لکھا، ‘جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی ہے۔ میں نے ایمانداری ، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے’ ۔
لیگی رہنما نے اسے “سیاست میں ایک نئی گراوٹ ” قرار دیا ہے۔