ھینری اور نیشن گراؤنڈ میں بے ہوش ہوگئیں

انٹیگا میں کھیلے گئےدوسرے ٹی- ٹونٹی میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوئی جب ویسٹ انڈیز کی دو خواتین کھلاڑی میدان میں ہی میچ کے دوران بےہوش ہو کر زمیں پر گر گئیں ان دونوں خواتیں کو فزیو کی جانب سے طبی امداد دی گئی مگر اس کے بعد دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاان خواتیں کے نام شینلے ہنری اور چیڈن نیشن  ہیں-

 پہلے ہنری اور پھر نیشن بیہوش ھوئیں- ہسپتال ذرائع نے آگاہ کی ہے کہ ان دونوںکھلاڑیوں کی حالت اب بہتر ہے اور وہ جلد گراؤنڈ میں واپس لوٹ آئیں گی- ان خواتین کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر دوسری خواتین کھلاڑیوں کو میدان میں بھیج کر میچ جاری رکھا گیا اس دوسرے  ٹی -ٹونٹی میں بھی ویسٹ اندیز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے 7 رنز سے کامیابی حاصل کرکے 3 میچوں کی سیریز میں 0 – 2 کی برتری حا صل ہےمیچ کے اختتام پر پاکستان  ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم ان دونوں کھلاڑیوں کی جلد  جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے اور چاہتی ہے کہ تیسرے میچ میں دونوں پھر ان کے  مد مقابل نظر آئیں

 

Read Previous

انڈین اداکار عامر خان اب کس سے شادی کر رہے ہیں

Read Next

یورو کپ فٹبال دیکھنا شائقین کو مہنگا پڑگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *