کیا آپ کو ان میں سے کوئی بیماری تو نہیں؟ :: گھر بیٹھے اپنا چیک اپ کریں

صحت مند رہنے کے لیے کن باتوں کا خیال ضروری ہے؟

آپ کی صحت قدرت کا سب سے قیمتی تحفہ ہے -اکثر ہم لوگ شدید بیمار ہو جاتے ہیں مگر ایسا اچانک نہیں ہوتا -قدرت نے انسان کو بڑی تدبیر کے ساتھ بنایا ہے -انسان کے اندر ایک مکمل میکینزم ہے انسان کو بیمار ہونے سے پہلے کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں ،جو انسان کو خبردار کررہی ہوتی ہیں کہ اس کے ساتھ کچھ برا ہونے والا ہے -مگر ہم اس پر توجہ دینے کی بجائے اسے نظر انداز کرکے ایک بڑے بحران کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے جسم پر حملہ آور ہو

انسان کی بیماری میں سب سے بڑا عمل دخل خون کی گردش کا ہے- انسان کے جسم میں ہر وقت خون گردش کرتا رہتا ہے -اس کے مختلف کام ہیںجیسے  خون ہمارے جسم کو حرارت مہیا کرتا ھے، ساتھ ساتھ ہمارے جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن فراہم کرتا ہےاور جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے -جب خون اپنا کام مکمل سر انجام نہیں دے پاتا تو جسم کے کچھ حصوں کو اتنی آکسیجن یا توانائی نہیں ملتی ،جتنی اسے درکار ہوتی ہے -اس طرح جسم کے وہ حصے کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں جو دوسرے اہم آرگنز  جیسے دل، گردے ،جگر ،دماغ ،وغیرہ کو متاثر کرنا شروع کردیتے ہیں

بیماری کے حملوں کی 10 نمایاں علامات ہیں

 سب سے پہلی علامت” نسیان” یعنی بھولنے کی بیماری ہے اس سے آپ کی یادداشت پر اثر پڑتا ہے

  •                    دوسری علامت آپ کے ہاتھوں ،پیروں  اور پاؤں کے پنجے سن ہونا شروع ہوجاتے ہیں
  • تیسری علامت آپ کے معدے کی خرابی ہے ،آپ کو پیٹ درد شروع ہوجاتا ہے یاہاضمہ خراب ہونے لگتا ہے
  •  اگر آپ کو مسلسل کافی عرصہ تک بھوک نہیں لگتی تو بھی آپکو بلڈ سرکولیشن کا مسٰئلہ ہے
  • اگر آپ کی جلد کی رنگت میں تبدیلی آرہی ہو تو بھی فورا بلڈ ٹیسٹ کروائیں  دیکھیں کہیں آپ کی جلد پیلی ۔سرخ یا نیلی تو نھیں ہورہیجسم  میں نقاہت یا تھکن کا احساس روز ہو تو بھی یہ خون میں خرابی کی واضح علامت ہے اس کا مطلب آپ کے پٹھوں مین آکسیجن کی مطلوبہ مقدار نہیں پہنچ پارہی

بعض اوقات آپ صرف پاؤں میں تکلیف محسوس کرتے ہیں آپ کے پاوں ٹھنڈے رہتے ہیںیہ بھی خون کی خرابی کی نشانی ہے

آپ کو زخم لگ جاتا ہے اور وہ جلدی نھیں بھرتا  سب سے بڑی نشانی ہے کہ آپ کے خون میں خرابی پیدا ہو رہی ہے

جب دوران خون میں خرابی بڑھ جاتی ہے تو سینے میں درد محسوس ہوتا ہے جو اتنی شدت اختیار کرلیتا ہے کہ یہ آپ کو اپہے بازؤں ،گردن اور کاندھے کی جانب حرکت کرتا ہوا محسوس ہوتا ہےاگر ایسا ہو تو فورا اپنے معالج سے رجوع کرین یہ ہارٹ اٹیک کا موجب بن سکتا ہے

ایک اور علامت ” اوڈیما “ہے جس میں آپ کے پیروں یا ٹخنوں پر ورم آجاتی ہے یہ اس بات کی علامت ہے کہ خون آپ کے جسم میں کلاٹ بنا رہا ہے ایسی حالت میں بھی ڈاکٹر سے رابطہ کرین اور فوری علاج کروائیں

 

Read Previous

ہندوستان میں اسلام دشمنی کی تمام حدیں پار:مسلم خواتین برائے فروخت کا اشتہار میڈیا پر چلا دیا

Read Next

Giant Pandas are no longer endangered according to the Chinese conservation officials.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *