کیا آپ دنیا میں نام کمانا چاہتی ہیں؟ توڈٹ کر میک اپ کریں

خواتین میک اپ کیوں کرتی ہیں؟

ایک اندازے کے مطابق 44 فیصد دنیاکی خواتین بغیر میک اپ کے اپنا گھر چھوڑنا پسند نہیں کرتیں۔ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین میک اپ کر نے کی دو بنیادی وجوہات ہیں۔

جو خواتین بےچین اور غیر محفوظ ہیں وہ کم توجہ کے ساتھ میک اپ کا استعمال کرتی ہیں۔
جو خواتین نمایاں طور پر زیادہ پرکشش بننا چاہتی ہیں وہ میک اپ کو زیادہ پراعتماد ، ملنسار اور جارحانہ ہونے کے لیے  استعمال کرتی ہیں۔

ان 44  فیصد خواتین کا خیال ہے کہ اگر وہ اپنا فطری ، اچھوتا چہرہ دکھائیں تو وہ ان میں سے کسی ایک چیز کو بھی انجام نہیں دے پائیں گی ، اور ان کے ساتھ مختلف سلوک کیا جائے گا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ا وہ اپنےخوف کو چھپانے  کے لئے کچھ   ایسا  کرنا چاہتی ہیں جو انہیں جازب نظر بنائے خاص طور سر مردوں میں اور اس طرح ان کے وہ کام بھی ہو جاتے ہیں جن کا  عام اور سادہ چہرے کے ساتھ ہونا  بہت مشکل ہوتا ہے

خواتین نے چھوٹی عمر سے ہی یہ محسوس کر لیا ہوتا ہے کہ ہر کام میں کامیاب ہونے کے لئے ، نوکری کے انٹرویو سے لے کر دوسری مقبول لڑکیوں کے ساتھ دوستی قائم کرنے تک ، انہیں خوبصورت ہونے کی ضرورت ہے ۔ نفسیاتی سائنسی  تحقیق کے مطابق ، زندگی کے ہر شعبے میں پرکشش خواتین  کے ساتھ ملازمت سے لے کر مجرمانہ مقدمات تک کا زیادہ مناسب سلوک کیا جاتا ہے۔

 ۔

Read Previous

بھابھی کا سفاک قاتل انجام کو پہنچ گیا

Read Next

لاہور دھماکے میں پولیس کو بڑی کامیابی ،ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *