پی ایس ایل کا فائنل ملتان سلطان کے نام

ابوظہبی میں کھیلے گئے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو شکست فاش دے دی پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹینگ کی دعوت دی-

بیٹینگ کا آغاز ان فورم بیٹسمین محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا دونوں کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا- شان مسعود 37 رنز بنا کر آؤٹ ھوئے رضوان بھی تیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے- اس کے بعد صہیب مقصود اور رائیلی روسو نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور دونوں بلے بازوں نے 98رنز کی پارٹنر شپ قائم کی آخری اوور میں ملتان سلطان نے 21 رنز بنا کر پشاور زلمی کو 207 رنز کا ٹارگٹ دیا جو یقینا فائنل کے اعتبار سے بہت بڑا سکور تھا-

پشاورکا کوئی بھی کھلاڑی قابل قدر ہرفارمنس نہ دے سکا صرف شعیب ملک نے 48 رنز بنائےلیکن پھر ٹی/ 20 کے سپیشلسٹ باولرعمران طاہر کا جادو چل گیا انہوں نے ایک اوور میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس
کے بعد 207 رنز کا ہدف پشاور کے لیے پہاڑ بن گیا اور پوری ٹیم9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی

ایسے ملتان سلطان   پی ایس ایل6 کا بے تاج بادشاہ بن گیا ملتان سلطان پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی فاتح  بنی ھے اب صرف لاہورقلندر ھی وہ واحد ٹیم رہ گئی ھے جس نے یہ ٹائٹل نہیں جیتا

Read Previous

امریکہ کی پا کستان دشمنی برقرار

Read Next

مولانا طارق جمیل پاکستان کا روشن چہرہ؛ڈاکٹر بنتے بنتے عالم دین کیسے بن گئے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *